مسئلہ :- چوری کا کپڑا پہن کر نماز پڑھے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
چوری کا کپڑا پہن کر نماز مکروہ تحریمی ہوگی حرام چیز اٹھانے کی وجہ سے جائز کپڑے پہن کر ایسی نماز کا اعادہ کرے جس طرح مغصوبہ زمین پر نماز کا حکم اور یہ دونوں برابر ہے
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
.چوری کاکپڑا پہن کرنمازپڑھنے میں اگرچہ فرض ساقط ہوجائے گا لان الفساد مجاور (کیونکہ فساد نماز سے باہرہے۔ت)
مگرنماز مکروہ تحریمی ہوگی *للاشتمال علی المحرم* (حرام چیز اٹھائے ہوئے ہونے کی وجہ سے) کہ جائز کپڑے پہن کراس کا اعادہ واجب
*" کالصلٰوۃ فی الارض المغصوبۃ سواء بسواء "*
(جس طرح مغصوبہ زمین پرنماز کاحکم اور یہ برابرہے"
( فتاویٰ رضویہ مترجم جلد ہفتم صفحہ ۳۹۵ )
واللہ تعالیٰ اعلم
۱۸ ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری
۱۸ جولائی ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ