قربانی تین دن ہے یا چار؟


مسئلہ :- زید وبکر دونوں سنی ہیں بکر کہتا ہے قربانی صرف تین دن ہے جب کہ زید کہتا ہے قربانی چار دن ہے  آیا یہ کہ دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
بکر کا قول درست ہے 
 قربانی کا تین دن ہونا یہ حدیث وفقہ سے ثابت ہے اسی لئے تین دن قربانی کرنے کا حکم ہے نہ کہ چار دن ، 
جیسا کہ بدائع الصنائع جلد پنجم صفحہ ۶۵ میں ہے "
 روی عن عمر وعن علی وابن عباس وابن عمر وانس بن مالک  رضی اللہ عنھم انھم قالوا ایام النحر ثلا ثۃ اولھا افضلھا والظاھر انھم سمعوا ذالک عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لان اوقات العبادات والقربات لا تعرف الا بالسمع "
( اور ہدایہ جلد چہارم صفحہ ۴۳۰ میں ہے کہ )
*" وھی جائزۃ فی ثلاثہ ایام یوم النحر ویومان بعدہ "*
(  فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۴۵۶ )
واللہ تعالیٰ اعلم
۷ ذی الحجہ ۱۴۳۳ ھجری بروز پنجشنبہ
Previous Post Next Post