کس جگہ بلند آواز سے قرآن کی تلاوت کرنا منع ہے؟

مسئلہ :- جس جگہ کوئی  شخص سو رہا ہو یا نماز پڑھ رہا ہو تو اس جگہ بلند آواز سے قرآن کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں بلند آواز سے قرآن مجید کی تلاوت کرنا منع ہے ، 
 جیسا کہ محقق جلیل حضور اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں 
" جہاں کوئی نماز پڑھتا ہو یا سوتا ہو کہ بآواز پڑھنے سے اسکی نماز یا نیند میں خلل آئیگا وہاں قرآن مجید و وظیفہ ایسی آواز سے پڑھنا منع ہے، مسجد میں جب اکیلا تھا اور بآواز پڑھ رہا تھا جس وقت کوئی شخص نماز کے لئے آئے فورا آہستہ ہوجائے - 
(فتاویٰ رضویہ مترجم جلد ۸ صفحہ ۱۰۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۹ ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری
۲۹جولائی ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک
Previous Post Next Post