اسمعیل علیہ السلام کے ولادت کے وقت ابراہیم علیہ السلام کی عمر شریف کتنی تھی؟

مسئلہ :- جب حضرتِ سیدنا اسمعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کی ولادت باسعادت  ہوئی تو  حضرتِ سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی عمر شریف کتنی تھی؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

اسمعیل علیہ السلام کے ولادت کے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر شریف کے متعلق مفسرین کا اختلاف ہے 
 حضرت علامہ ابن کثیر علیہ الرحمہ البدایۃ والنھایۃ جلد اول صفحہ ۳٤۵ میں فرماتے ہیں 
*" و لما رجعت ھاجر وضعت اسماعیل علیہ السلام قالوا و ولدتہ ولاابراھیم من العمر ست و ثمانون سنۃ " اھ*
 یعنی جب حضرت اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے تو اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر شریف چھیاسی (۸٦ ) سال تھی -  لیکن صاحب جلالین نے ۹۹ سال لکھا 
اور صاحب تفسیر نعیمی نے  ٤٨ سال اور ۶۸ سال لکھا ہے  الغرض اس میں مفسرین کا بہت  اختلاف ہے  
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
۲ ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری بروز شنبہ
Previous Post Next Post