زید نے ہمبستری کیا انزال نہ ہوا تو کیا حکم ہے؟


مسئلہ ؛- زید نے بیوی سے جماع کیا انزال نہیں ہوا تو غسل واجب ہوا یا نہیں؟ 
صورت مستفسرہ میں شوہر بیوی دونوں پر غسل واجب ہے 
 جیسا کہ بنایہ شرح ہدایہ جلد اول صفحہ ۳۳۳ میں ہے " لقول علیہ السلام اذا التقی الختانان و غابت الحشفۃ وجب الغسل انزل او لم ینزل" اھ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب دونوں شرمگاہ مل جائیں اور حشفہ غائب ہو جائے تو غسل واجب ہے خواہ انزال ہو یا نہ ہو " اھ اور فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ۱۵ میں ہے : الايلاج احد السبيلين إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل و المفعول به انزل او لم ينزل و هذا هو المذهب لعلمائنا کذا فی المحیط " اھ
اور بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۲۳ میں میں ہے : حشفہ یعنی سرا ذکر کا عورت کے آگے یا پیچھے یا مرد کے پیچھے داخل ہونا دونوں پر غسل واجب کرتا ہے شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت ، انزل ہو یا نہ ہو بشرطیکہ دونوں مکلف ہوں - 
والله تعالیٰ اعلم
یکم ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری بروز جمعہ مبارک
Previous Post Next Post