مسئلہ ام المومنین حضرتِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جنازے کی نماز کس نے پڑھائی ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے دور حکومت میں ۵۷ /ھ میں ۶۶ / سال کی عمر میں ہوا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں -
جیساکہ شرح الزرقانی جلد چہارم صفحہ ۳۹۲ میں ہے " و ماتت بالمدینۃ سنۃ سبع و خمسین و قال الواقدی لیلۃ الثلاثاء لسبع عشرۃ خلت من رمضان سنۃ ثمان و خمسین و ھی ابنۃ ست و ستین سنۃ و أوصت أن تدفن بالبقیع لیلا و صلی علیھا ابو ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ و کان یومئذ خلیفۃ مروان علی المدینۃ فی أیام معٰویۃ بن أبی سفیان " اھ
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۷ ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری
۲۷ جولائی ۲۰۲۲ عیسوی چہار شنبہ