مسئلہ :- زید کہتا ہے کہ قربانی کرنے کی اجرت لینا جائز، ہے بکر کہتا ہے ناجائز ہے آیا یہ کہ دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
زید کا قول درست ہے
جیسا کہ محقق بریلوی حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں " ذبح پر اجرت لینے میں کوئ حرج نہیں"لانہ لیس بمعصیۃ ولاواجب متعین علیہ "ہاں یہ ٹھہراناکہ اسے ذبح کرتاہوں اس میں سے اتناگوشت اجرت میں لوں گا یہ ناجائز ہے- (احکام شریعت حصہ اول صفحہ ۱۵۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۴ ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری
۲۴ جولائی ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ
Tags:
قربانی