مسئلہ:- حامد نماز پڑھنے گیا اور حامد نے مطلق نیت کی کہ اس امام کے پیچھے لیکن حامد کے علم میں تھا کہ خالد نماز پڑھا رہا ہے مگر بعد کو معلوم ہوا کہ امام بکر ہے اقتدا صحیح ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں اقتدا صح ہے
جیسا کہ بہار شریعت میں عالمگیری سے ہے
نیت اقتدا میں یہ علم ضرور نہیں کہ امام کون ہے؟ زید ہے یا عمرو اور اگر یہ نیت کی کہ اس امام کے پیچھے اور اس کے علم میں وہ زید ہے، بعد کو معلوم ہوا کہ عمرو ہے اقتدا صحیح ہے اور اگر اس شخص کی نیت نہ کی، بلکہ یہ کہ زید کی اقتدا کرتا ہوں ، بعد کو معلوم ہوا کہ عمرو ہے، تو صحیح نہیں ۔
بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۰۱ نماز کی شرطوں کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
۳۰ محرم الحرام ۱٤٤٦ ھجری
٦ اگست ۲۰۲٤ عیسوی منگل
Tags:
نماز کا بیان