مسئلہ :- زید جمعہ کی نماز پڑھنے گیا دوران نماز سو گیا اور جب انکھ کھلی تو دیکھا امام سلام پھیر چکا ہے یعنی جمعہ کا وقت ہے ابھی تو اب زید ظہر پڑھے یا جمعہ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زید کھڑے ہوکر جمعہ پورا کرلے ہاں اگر وقت ختم ہو جائے تو نئے تکبیر تحریمہ سے ظہر پڑھنے کا حکم ہے جیساکہ بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۷۱ میں ہے :
مقتدی نماز میں سو گیا تھا آنکھ اس وقت کھلی کہ امام سلام پھیر چکا ہے تو اگر وقت باقی ہے جمعہ پورا کر لے ورنہ ظہر کی قضا پڑھے یعنی نئے تحریمہ سے۔ یوہیں اگر اتنی بھیڑ تھی کہ رکوع و سجود نہ کرسکا یہاں تک کہ امام نے سلام پھیر دیا تو اس میں بھی وہی صورتیں ہیں -
والله تعالیٰ اعلم
۱۶ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
1دسمبر 2023 عیسوی جمعہ مبارکہ
Tags:
جمعہ کا بیان