مسئلہ:- خالد مستحق زکوٰۃ ہے لیکن بکر نے زکوۃ کی نیت سے خالد کو زکوٰۃ کی رقم کو تحفہ بول کے دیا تو اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زکوٰۃ ادا ہوجائے گی اگرچہ تحفہ بول کر دیا بتانا لازم نہیں ہے کہ یہ زکاۃ کی رقم ہے البتہ دل میں زکوٰۃ کی نیت ہو ، جیسا کہ مراقی الفلاح صفحہ ۲٦۲ میں ہے : و لا یشرط علم الفقیر أنها زکاۃ علی الأصح ، حتی لو أعطاہ شیئاً وسماہ هبة أو قرضاً و نوی به الزکاۃ صحت " اھ اور در مختار مع شامی جلد سوم صفحہ۱۸۷ میں ہے : و شرط صحة أدائها نیة مقارنة له أي للأداء و تحته فى الشامیة : قوله نیة : أشار إلی أنه لا اعتبار للتسمیة فلو سماها هبة أو فرضاً تجزیه في الأصح "اھ
والله تعالیٰ اعلم
۸ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
23 نومبر 2023 عیسوی پنجشنبہ
Tags:
زکوٰۃ کا بیان