چار عورتیں کسی معاملے میں گواہی دیں تو معتبر ہے یا نہیں؟

مسئلہ:- صرف عورتیں ہی ہوں اور چار ہوں یعنی مرد کوئی ساتھ نہ ہو ایسی صورت میں کسی معاملے میں گواہی دیں تو معتبر ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صرف عورتیں ہونے کی وجہ سے گواہی نا معتبر ہے ،
اُس کی نظیر یوں ہے کہ نکاح کے گواہوں میں اگر ساری عورتیں ہوں ، کوئی مرد نہ ہو، تو نکاح درست نہیں ہو گا، کیونکہ نکاح کے درست ہونے کے لئےدو مردیا ایک مرد اور دو عورتوں کا گواہ ہونا ضروری ہے، اس کے بغیر نکاح درست نہیں ہو گا۔
   فتاوی ہندیہ میں ہے”ولا يشترط وصف الذكورة حتى ينعقد بحضور رجل وامرأتين، كذا في الهداية ولا ينعقد بشهادة المرأتين بغير رجل“ (فتاوی ہندیہ،کتاب النکاح،ج 1،ص 268،دار الفکر،بیروت)
اور بہار شریعت میں ہے : کسی معاملہ میں تنہا چار عورتیں گواہی دیں جن کے ساتھ مرد کوئی نہیں یہ گواہی نامعتبر ہے۔ 
بہار شریعت ج 2 گواہی کا بیان صفحہ 941) 
والله تعالیٰ اعلم۔ 
۱۷ربیع الاوّل شریف ۱۴۴۵ھجری
۳ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post