نماز میں امام کی اقتدا کی کتنی شرطیں ہیں؟

مسئلہ؛- امام کی اقتدا میں نماز ادا کرنے کے لیے اقتدا کی کتنی شرطیں ہوتی ہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب       
اقتداء کی تیرہ (۱۳) شرطیں ہیں (۱) نیت اقتداء (۲) اور اس نیت اقتداء کا تحریمہ کے ساتھ ہونا یا تحریمہ پر مقدم ہونا بشرطیکہ صورت تقدم میں کوئی اجنبی نیت و تحریمہ میں فاصل نہ ہو (۳) امام و مقتدی دونوں کا ایک مکان میں ہونا (٤) دونوں کی نماز ایک ہو یا امام کی نماز نماز مقتدی کو متضمن ہو (۵) امام کی نماز مذہب مقتدی پر صحیح ہونا (٦) اور امام و مقتدی دونوں کا اسے صحیح سمجھنا (۷) عورت کا محاذی نہ ہونا (۸) مقتدی کا امام سے مقدم نہ ہونا (۹) امام کے انتقالات کا علم کا علم ہونا (۱۰) امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو (۱۱) ارکان کی ادا میں شریک ہونا (۱۲) ارکان کی ادا میں مقتدی امام کے مثل ہو یا کم (۱۳ ) یونہی شرائط میں مقتدی کا امام سے زائد نہ ہونا -
 (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵٦۲ ،۵٦۳ امامت کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم۔
۲۰ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری
۹ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post