مسئلہ :- بکر تعزئیے کے پاس گیا اور منت مانی کہ میرا فلاں کام ہوجائے تو آئندہ سال وہ منت پوری کروں گا آیا یہ کہ اس طرح منت ماننا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
اِس طرح منت ماننا ناجائز ہے جب منت ماننا ہی ناجائز ہے تو پوری کرنا بھی ناجائز
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ *تعزیہ پر منت ماننا باطل اور ناجائز ہے* (فتاویٰ رضویہ جلد 24، ص 501، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
والله تعالیٰ اعلم
۶ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۲۵ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
متفرقات