محض وعدہ سے کفالت مانی جائے گی یا نہیں؟


مسئلہ :- زید نے خالد سے کہا کہ تمہارا جو کچھ بکر پر ہے میں دوںگا تو زید کا اس طرح کہنا کفالت  مانی جائے گی؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں کفالت نہیں مانی جائے گی  بلکہ یہ کفالت نہیں بلکہ وعدہ ہے , 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ دوازدہم (۱۲) صفحہ ۸٤۷ میں ہے:
تمھارا جو کچھ فلاں  پر ہے میں  دوں  گا یہ کفالت نہیں  بلکہ وعدہ ہے۔ تمھارا جو دَین فلاں  پر ہے میں  دوں  گا میں  ادا کروں  گا یہ کفالت نہیں  جب تک  یہ نہ کہے کہ میں  ضامن ہوں  یا وہ مجھ پر ہے _ والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۴ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری 
۱۳ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Previous Post Next Post