اللَّھُمَّ اغْفِرْن ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَهُ وَجِلَّهُ الخ۔ یہ حدیث ہے یا کسی بزرگ کا قول؟

مسئلہ :- اللَّھُمَّ اغْفِرْن ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَهُ وَجِلَّهُ وَ أَوَّلَهُ وَاخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرٌَهُ یہ حدیث شریف ہے یا کسی بزرگ کا قول ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
یہ حدیث شریف ہے 
حضور نبی کریم ﷺ جب سجدہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے تھے۔ جیسا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں_
*وعن أبي هريرة قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عليه وسلم يقؤلُ في سُجُوٌدِهٖ اللَّهُمَّ اغْفِرْن ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَهُ وَجِلَّهُ وَ أَوَّلَهُ وَاخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرٌَهُ*
ترجمہ ؛ یعنی، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلی علیہ سلم جب سجدہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے خداوندا میرے بڑے اور چھوٹے اگلے اور پچھلے ظاہری اور و باطنی گناہوں کی مغفرت فرما۔ (مشکوٰۃ شریف جلد اوّل صفحہ ۱۹۱)
والله تعالیٰ اعلم
۲۳ ذی الحجہ ۱۴۴۴ ھجری
۱۲ جولائی ۲۰۲۳ عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post