مسئله:- زید اپنی فوت شدہ بیوی کو چھو سکتا ہے اور نہلا سکتا ہے؟
بِسمِ اللّٰهِ الْــرَّحْـــمٰنِ اْلْــــرَّحِـــــیمْ
الجـــــواب بعـــــون المــــــلک الــــــوھاب
زید اپنی فوت شدہ بیوی کو نه چھو سکتا ہے اور نه نہلا سکتا ہے جیساکه بحرالعلوم حضرت مفتی عبدالمنان اعظمی قدس سرہٗ العزیز تحریر فرماتے ہیں
عورت مر جائے تو شوہر نه اسے نہلا سکتا ہے نه چُھو سکتا ہے ہاں دیکھنے کی ممانعت نہیں
عوام میں جو یه مشہور ہے که شوہر عورت کے جنازہ کو نه کندھا دے سکتا ہے اور نه قبرستان میں اتار سکتا ہے نه منہ دیکھ سکتا ہے یه محض غلط ہے صرف نہلانے اور اس کے بدن کو بغیر حائل ہاتھ لگانے کے ممانعت ہے-
واللّٰه تعالیٰ اعلم ورسوله ﷺ اعلم بالصواب
(فتاویٰ بحرالعلوم جلد دوم صفحه نمبر۹، کتاب الجنائز )
۶/شوال المکرم شریف ۱۴۴۴ھجری
۲۷/اپریل۲۰۲۳عیسوی بروز پنجشنبه
Tags:
جنازہ کا بیان