مسئله:- جِنّ کی خوراک کیا ہے؟
:بِســــمِ الــــلّٰهِ الرَّحــــمٰنِ الرَّحِــــیْم
:الجــــواب بعــــون المـــــلک الـــــوھاب
جن کی خوراک گوبر اور ہڈی ہے کیوں که حضور صلی اللّٰه علیه وسلم نے فرمایا کسی جانور کے گوبر ہڈی کے ساتھ استنجاء کیا تو بلا شبه محمد صلی اللّٰه علیه وسلم اس سے بری ہیں اور امام ابو داؤد سلیمان بن اشعث سجستانی رضی ﷲ عنه سنن ابوداؤد شریف میں حدیث شریف نقل فرماتے ہیں
عَنْ عَبدِاللّٰهِ بْنِ مَسعُودٍ قَالَ قَدِمَ وَفَدُ الْجِنّ ِ عَلَی رَسُولِ اللّٰهِ ﷺ فَقَالُوا یَا مُحَمَّدُانْهَ أُمَّتَکَ أنْ یَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ أَوْ رَوثَۃِأَوْ حُمَمَۃٌ فَأِنَّ اللّٰهَ تَعَالَی جَعَلَ لَنَا فِیْھَا رِزقَا قَالَ فَنَھَی رَسُولُ ﷲِﷺ عَن۔ذَالِکَ
ترجــــمه حضرتِ عبداللّٰه بن مسعود رضی ﷲ عنه نے بیان فرمایا که رسول اللّٰه ﷺ کے پاس جنوں کا ایک وفد آیا اور انہوں نے کہا: اے محمد صلی اللّٰه علیه وسلم آپ اپنیامت کو ہڈی یا لید یاکوئلے سے استنجاء کرنے سے منع فرما دیں کیونکه اللّٰه تعالیٰ نے ہمارا رزق اس میں رکھ دیا ہے تو رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم نے منع فرما دیا (یہاں رزق سے مراد ی{ مه یه چیزیں جنات کے لیۓ باعث نفع ہیں)
{سنن ابوداؤد شریف جلد اول صفحه ۴۶ )
اور حضور صدر الشریعه بدرالطریقه حضرت حکیم مفتی محمد امجد علی اعظمی علیه الرحمه فرماتے ہیں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے تِرمذی و نَسائی نے روایت کی، حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گوبر اور ہڈیوں سے استنجا نہ کرو کہ وہ تمہارے بھائیوں جنّ کی خوراک ہے۔‘‘ اور ابو داود کی ایک روایت میں کوئلے سے بھی ممانعت فرمائی۔
(بہار شریعت جلد اول صفحه ۴۱۰ حصه دوم)
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۱۴/ رمضان المبارک شریف ۱۴۴۴ ھجری بمطابق ۶/اپــــــریل ۲۰۲۳ عیسوی بروز پنجشنبه ـــــــــــــــ جمعرات
Tags:
متفرقات