مسئلہ :- نماز میں قرآنشریف ادنیٰ درجه پڑھنے کی مقدار کیا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھــــــاب
نماز میں کم ازکم اتنی آواز سے تلاوت کرنا کہ اگر کوئی مانع مثلا شوروغل یا ثقل سماعت نہ ہو تو خود سن سکے ورنہ اس کی نماز نہ ہوئی
فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ۲۴۱ میں ہے:"
قرآن مجید آہستہ پڑھنے کا ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ خود سنے۔اگر صرف ہونٹ ہلائے یا اس قدر آہستہ پڑھے کہ خود نہ سنے تو نماز نہ ہوگی،
۔بہار شریعت میں ہے:"
آہستہ پڑھنے میں بھی اتنا ضروری ہے کہ خود سنے۔اگر حروف کی تصحیح تو کی مگر اس قدر آہستہ کی خود نہ سنا اور کوئی مانع مثلا شوروغل یا ثقل سماعت بھی نہیں تو نماز نہ ہوئی۔(حصہ سوم،ص:٥١١)
اور فتاوی عالمگیری میں ہے:
ان صحح الحروف بلسانه ولم يسمع نفسه لا يجوز به اخذ عامة المشايخ هكذا في المحيط هو المختار هكذا في السراجية وهو الصحيح هكذا في النقاية"(فتاویٰ عالمگیری ،جلد اول ص:٦٥)
والله تعالیٰ اعلم
۲۴ شعبان المعظم ۱۴۴۴ ھجری
Tags:
نماز کا بیان