(استفتاء)السلام علیکم رحمت اللہ تعالیٰ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی کے رشتہ دار کے گھر سے کھانے کی کوئ چیز آئے جو کہ رشتہ دار غیر مقلد دیوبندی یا وہابی ہو تو انکے گھر سے آئی ہوئ چیز کھانا کیسا ہے؟ اور گھر میں کوئی چیز نا ہو تب کیا کرے باحوالہ جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
(مستفتی):محمد فیاض عالم اسمعیلی بنارس یوپی
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ
بِسْــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ
الـــجـــوابــــــــــــــــــــــــــــ:●وہابی دیوبندی جب اللہ ورسول جلَّ وعلا وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے گستاخ ودشمن ہیں تو ان سے رشتہ کیسا؟
بد مذہبوں کے بارے میں خود نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:ان مرضو افلا تعودوھم وان ماتوا فلا تشھدوھم وان لقیتموھم فلا تسلمو علیھم ولا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تواکلوھم ولا تناکحوھم ولا تصلوا علیھم ولا تصلوامعھم
یعنی بد مذہب اگر بیمار پڑیں تو پوچھنے مت جاؤ اور اگر وہ مر جائیں تو جنازے پر حاضر نہ ہو اور جب ان سے ملو تو سلام نہ کرو اور ان کے پاس نہ بیٹھو ان کے ساتھ پانی نہ پیو کھانا نہ کھاؤ ان سے شادی بیاہ نہ کرو ان کے جنازے کی نماز نہ پڑھو اور ان کے ساتھ نماز نہ پڑھو.(رواہ مسلم عن ابی ھریرة وابو داؤد عن ابن عمر وابن ماجة عن جابر وللعقیلی وابن حبان عن انس رضی اللہ تعالی عنھم)
● سوال میں ہے کہ گھر میں کچھ نہیں ہے،تو یہاں کچھ نہ ہونے کاکیا مطلب ہے؟ اس زمانے میں یہ ناممکن سا معلوم ہوتاہے کہ کھانے پینے کوئی بھی چیز نہ ہو، کیونکہ کچھ نہ کچھ تو مہیا ہوتا ہی ہے. ہاں اگر واقعی گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہے تو شخص مذکور کو چاہیے کہ محنت مزدوری کرے، اور اگر اس قدر مجبور ہے کہ کچھ نہیں کرسکتا تو اپنے سنی رشتے داروں سے مدد مانگ سکتا ہے، یا پھر کسی بھی مسلمان سے بقدرِ ضرورت طلب کرسکتا ہے، کوئی حرج نہیں مگر وہابی دیو بندی سے رشتہ کرنا اور ان کے یہاں سے آئے ہوئے کھانے کو کھانا بہر صورت جائز نہیں، بلکہ ان سے تعلق پیدا کرنا ہےجو ناجائز وگناہ ہے.واللہُ تعالٰی اَعْــــــــلَمُ.
*کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــبه
محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی بلرام پور یوپی انڈیا
٧رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری چہار شنبہ
تصـــــدیقاتِ مفتیانِ عظام!
حضرت مولانامفتی عدیل احمد قادری علیمی مصباحی، بلرام پور یوپی،انڈیـــا.
حضرت مولانا مفتی محمد منظر عالم صاحب علیمی قادری، پورنیہ بہار انڈیا.
Tags:
متفرقات