السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میت کو قبر میں رکھنے کے بعد مرد کو پتھر کس طرف سے دیا جائے اور عورت کو کس طرف سے دیا جائے؟ یعنی ہمارے یہاں میت کو دفن کرنے کے بعد قبر کے اوپر پتھر رکھتے ہیں پھر مٹی ڈالتے ہیں،
باحوالہ جواب مل جائے تو بہتر ہوگا
المستفتی محمد حنیف جموں و کشمیر)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خواہ مرد ہو یا عورت دونوں کا ایک حکم ہے یعنی دونوں کا تختہ سرہانے سے لگایا جائے،
جیسا کہ فتاویٰ مصطفویہ میں ہے شہزادۂ اعلیٰ حضرت حضور مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمۃ والرضوان سے سوال ہوا کہ مرد کو تختے کس جانب سے دئیے جائیں سرہانے یا پائنتی یوں ہی عورت کو
آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا دونوں کو سرہانے سے
(فتاویٰ مصطفویہ صفحہ ۲۷۱ کتاب الجنائز)
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبــــہ؛
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۸ ذی القعدہ، ۱۴۴۳ھجری بروز چہار شنبہ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمدشرف الدین رضوی ، شیخ الحدیث دارالعلوم حبیبیہ قادریہ، فیلخانہ، ہوڑہ ، کلکتہ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
سید شفیع عالم ساحل اشرفی، احمدآباد، گجرات
الحلقةالعلمیہ گروپ
Tags:
جنازہ کا بیان