مسئلہ :- کیا شرعی عذر کے بغیر تجدید نکاح کرتے وقت کچھ مہر مقرر کرنا ضروری ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
احتیاطاً تجدید نکاح کے لیے مہر مقرر کرنا کچھ ضروری نہیں
البتہ گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔
جیسا کہ ردالمحتار جلد چہارم صفحہ ۲۴۷ میں ہے
في القنية جدد للحلال نكاحا بمهر يلزم إن جدده لأجل الزيادة لا احتياطا اھ أي لو جدده لأجل الاحتياط لا تلزمه الزيادة بلا نزاع كما في البزازية۔
نیزردالمحتار جلد چہارم صفحہ ۸۷ میں ہے،
وقوله( وشرط حضور شاهدين) أي يشهدان على العقد۔
بہارشریعت حصہ ہفتم میں ہے
اگرمحض احتیاطاً تجدید نکاح کی تو دوبارہ نکاح کا مہر واجب نہ ہوا-
والله تعالیٰ اعلم
۱۷ رجب المرجب ۱۴۴۴ ھجری
۹ فروری ۲۰۲۳ عیسوی جمعرات
Tags:
مہر کا بیان