نماز میں بغیر عذر زمین سے پیر اٹھالیا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ :- زید نے اس  طرح نماز پڑھی کہ ایک پیر زمین سے بغیر عذر کے اٹھا لینا پایا گیا تو ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں نماز مکروہ تحریمی ہوئی کیونکہ بغیر عذر کے  ایک پاؤں اٹھا لینا مکروہ تحریمی ہے ، 
 جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۶۹ میں ہے:
ویکرہ القیام علی احدی القدمین من غیر عذر وتجوز الصلوۃ وللعذر لا یکرہ "اھ 
اور بہار شریعت حصہ سوم  صفحہ ۵۱۴ میں ہے: 
ایک پاؤں  پر کھڑا ہونا یعنی دوسرے کو زمین سے اٹھالینا مکروہ تحریمی ہے۔ اور اگر عذر کی وجہ سے ایسا کیا تو حرج نہیں- 
والله تعالیٰ اعلم
۲۸ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۲۷ اگست ۲۰۲۲ عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post