مسئلہ :- کیا بروز قیامت جانوروں سے بھی حساب لیا جائے گا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جانوروں سے بھی حساب لیا جائے گا
یعنی قیامت کے دن دوبارہ زندہ کئے جانے کے بعد وحشی جانور جمع کیے جائیں گے تاکہ وہ ایک دوسرے سے بدلہ لیں ، پھر خاک کردیئے جائیں ۔
محقق جلیل فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
دنیا گُزَشْتَنی (یعنی گزرجانے والی) ہے، یہاں احکامِ شرع (شریعت کی مُقَرَّر کردہ سزائیں) جاری نہ ہونے سے خوش نہ ہوں ۔ ایک دن انصاف کاآنے والا ہے جس میں شاخدار( یعنی سینگ والی) بکری سے مُنْڈی(بے سینگ کی) بکری کا حساب لیا جائے گا۔ (فتاویٰ رضویہ جلد ۱۶ صفحہ ۳۱۱)
واللہ تعالیٰ اعلم
۱۱ محرم الحرام ۱۴۴۳ ھجری
۱۰ اگست ۲۰۲۲ عیسوی چہار شنبہ