تمام مخلوقات میں سب زیادہ تعداد کس مخلوق کی ہے؟

مسئلہ :- اللہ وحدۂ لاشریک کے مخلوقات میں سب زیادہ تعداد کس مخلوق کی ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 اللہ رب العزت کی مخلوقات میں سب سے زیادہ تعداد  فرشتوں کی ہے ، 
حضرتِ علامہ عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
 زمین وآسمان بلکہ تمام  اجزائے عالم پر فرشتے موکل ہیں وہ اجزائے عالم پر مربی مدبر اور نگہبان ہیں ، ایک ایک آدمی پر کئی کئی فرشتے مقرر ہیں بعض اعمال کے لکھنے والے بعض شیطان اور دوسرے موذیوں  پر مقرر اور محافظ ہیں تمام عالم علوی وسفلی میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں فرشتے معمور نہ ہوں اور ان کی حکمرانی نہ ہو حدیث شریف میں آیا ہے کہ تمام مخلوقات کے دس حصے تصور کئے جائیں تو ان کے نو حصے صرف فرشتے ہی ہیں " اھ 
(تکمیل الایمان صفحہ 47) 
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۲ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری
۲۲ جولائی ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک
Previous Post Next Post