مسئلہ:- خالد نے خواب دیکھا اور آنکھ کھل گئی منی باہر نہ نکلی تھی کہ آلہ کو پکڑ لیا تاکہ منی باہر نہ ہو اور پھر جب تُندی جاتی رہی اب چھوڑ دیا اب منی نکلی تو غسل واجب ہوگیا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں غسل واجب ہوگیا جیسا کہ بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۲۵ میں ہے
کسی کو خواب ہوا اور مَنی باہرنہ نکلی تھی کہ آنکھ کُھل گئی اور آلہ کو پکڑ لیا کہ مَنی باہر نہ ہو، پھر جب تُندی جاتی رہی چھوڑ دیا اب نکلی تو غُسل واجب ہوگیا۔
والله تعالیٰ اعلم
۶ صفر المظفر ۱٤٤٦ ھجری
۱۲ اگست ۲۰۲۴ عیسوی دوشنبہ
Tags:
پاکی کا بیان