مسئلہ:- شوہر بیوی ہنسی مذاق یا محبت میں ایک دوسرے کو بھائی کہیں تو کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
میاں بیوی کا ایک دوسرے کو بہن بھائی کہناجائزنہیں ، ان پرلازم ہے کہ ہنسی مذاق میں بھی ایک دوسرے کوبہن بھائی نہ کہیں البتہ اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔
حضرتِ علامہ ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ ھ فرماتے ہیں:”قولہ لزوجتہ :یا اخیة مکروہ وفیہ حدیث رواہ ابو داود ” أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمع رجلا یقول لامرأتہ: یا اخیة فکرہ ذلک ونھی عنہ“
۔(رد المحتار، جلدپنجم صفحہ۱۳۳،مطبوعہ کوئٹہ)
یعنی شوہرکااپنی بیوی کو بہن کہہ کر پکارنا کہنامکروہ ہےاس بارے میں ایک حدیث ہے جسے ابوداؤدنے روایت کیاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کوسناکہ وہ اپنی بیوی کو اےپیاری بہن کہہ رہاہے توآپ نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہارکیااور اس کی ممانعت فرمائی ،
والله تعالیٰ اعلم
۱۹ربیع الاول ۱۴۴۵ ھجری
۵ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
ظہار کا بیان