مسئلہ:- حلالہ کے لیے کنڈوم کا استعمال کرکے وطی کرنے سے حلالہ صحیح ہوجائے گا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں حلالہ صحیح ہوجائے گا جب کہ کنڈوم کا استعمال کرکے وطی کرنے سے اگر حرارت پائی جائے تو حلالہ ہوجائے گا
فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ٤۷۳ میں ہے :
" فی الفتاوی الصغری اذا لف ذکرہ بخرقۃ و أدخلہ فرجھا فان وجد الحرارۃ تحل و الا فلا کذا فی الخلاصۃ " اھ
اور فتح القدیر میں ہے " ( والشرط الايلاج ) بقيد كونه عن قرة نفسه و ان كان ملفوفا اذا كان يجد لذة حرارة المحل " اھ
یعنی حلالہ صحیح ہونے کے لئے شرط یہ ہے کہ شوہر آلہ تناسل کی قوت سے دخول کرے اگر چہ اس پر کپڑا لپیٹ کرکے دخول کرے جب کہ اسے فرج کی حرارت محسوس ہو -
جلد چہارم صفحہ ۱٦۰ فصل فیها تحل به المطلقة من كتاب الطلاق)
لوگوں کے تجربات سے ثابت یہی ہے کہ کنڈوم کے ساتھ وطی کرنے میں بھی مکمل حرارت پائی جاتی ہے اس لئے کنڈوم لگاکر وطی کرنے سے بھی حلالہ ہوجائے گا
والله تعالیٰ اعلم
۵ ربیع الاول ۱۴۴۵ ھجری
۲۱ ستمبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
حلالہ کا بیان