مسئلہ :- عورتوں کے سر کا بال بیچنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
عورت کے بال ہوں خواہ مرد کے
زندہ یا مردہ مرد وعورت کے بالوں کی خرید وفروخت ناجائز ہے اور ان سے کسی طرح فائدہ اٹھانا بھی ممنوع و ناجائز ہے ۔
جیساکہ فقہ حنفی کی مشہور کتاب ہدایہ میں ہے _
" ولا یجوز بیع شعور الانسان ولا الانتفاع بھا لان الادمی مکرم " اھ( بحوالہ فتاوی یورپ و برطانیہ صفحہ ۳٤۸)
اور، بحرالرائق شرح کنزالدقائق جلد ششم صفحہ ۱۳۳ میں ہے: قَوْلُهُ (وَشَعْرِالإنْسَانِ وَالْاِنْتِفَاعِ بِهٖ) اَيْ لَمْ يَجُزْ بَيْعُهُ وَالْاِنْتِفَاعُ بِهٖ۔ یعنی:انسان کے بالوں کی بیع اور ان سے نفع حاصل کرنا ناجائز ہے_
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۰ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری
۲۰ جولائی ۲۰۲۲عیسوی چہار شنبہ